
یہ کریش لینٹر ڈالنے اور کچے کرنے کے لیے ٹھیک ہے اس کا سائز تین سوتر اور آدھی انچ سے بڑا ہوتا ہے یہ سریے کی اندر ٹھیک سے ایڈجسٹ ہو جاتی ہے یہ عام کریش ہے اس میں تھوڑا بہت ڈسٹ مٹی شامل ہوتی ہے کیونکہ اس کا ریٹ کم ہوتا ہے ہمرا مشورہ ہے کہ اسے کچے کرنے میں استعمال کیا جائے اگر آپ لینٹر یا کالم بنا رہے ہیں تو پیور پلانٹ کا مال یا مارگلہ کریش کا استعمال بہتر ہے پورا ڈمپر کا سائز ۹۰۰ فٹ ہوتا ہے ، مگر اس مکی پئمائش میں لوگ کافی دھاندلی یا بے ایمانی کر جاتے ہیں ، نمبر ایک مال پورا نہیں ہوتا ، مال ذیادہ باتا دیتے ہیں ، پلانٹ کریش کی جگہ عام مال اتار جاتے ہیں ، ڈمپر خالی کرتے وقت کچھ کریش واپس لے جاتے ہیں اس طرح بہت سی باتیں ہوتی ہیں جو عام کسٹمر کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے ، پورا ڈمپر جس کا معیار پورا اور پمائش پوری ہو یا پرچون میں لینے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
کریش میں بہت سی اقسام ہے پیور پلانٹ کریش کی مظبوطی باقی تمام کریش سے ذیادہ ہوتی ہے یہ زیادہ تر لینٹر ڈالنے بیم بنانے اور گورنمنٹ کے بڑے پراجیکٹ میں استعمال ہوتی ہے اس کا سائیز میں فرق ہوتا جو سائز چائیے آرڈر دینے سے پہلے کنفرم کرنا ہوتا ہے نارمل سٹنڈرڈ سائز تین سوتر اور آدھی ڈاؤن مکس کروا کر استعمال کرتے ہیں ، کچھ انجینیر استعمال سے پہلے پانی لگاتے ہیںکیونکہ یہ پانی بھی پیتی ہے بلکل اسی طرح جیسے اول برکس میں پانی لگا کر استعمال کی جاتی ہے اور کچھ انجینیر بغیر پانی لگائے بھی استعمال کرتے ہیں یہ سب سے بہتر کریش سمجھی جاتی ہے
دوم برکس میں بھی دو کوالٹی آتی ہیں ایک اول دھڑہ ہوتی ہے مگر دوم میں آتی ہے اس میں ادھی اول ادھی دوم ہوتی ہیں کچھ لوگ اول میں اسے سیل کر دیتے ہیں دراصل یہ اول نہیں ہوتی دوسرا دوم برکس کچی ہوتی ہے جلد ٹوٹ جاتی ہے سیم آنے کے چانس ذیادہ ہوتے ہیں اس کا ریٹ کافی کم ہوتا ہے لوگ اسے بنیادوں میں یا جہاں صرف نشانی باونڈری لگائی جاتی ہے وہاں استعمال کرتے ہیں
4 انچ کے کنکریٹ بلاکس۔ پارٹیشن اور دیواروں کے لیے ہلکے اور مضبوط۔
ہالو بلاکس (4 انچ) ہلکے وزن اور مضبوط ساخت کے حامل بلاکس ہیں جو اندرونی دیواروں اور پارٹیشن کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ ان کی خالی ساخت عمارت کے مجموعی وزن کو کم کرتی ہے اور بہتر تھرمل و ساؤنڈ انسولیشن فراہم کرتی ہے۔ یکساں سائز اور معیاری تیاری کی وجہ سے تعمیراتی کام تیز اور آسان ہو جاتا ہے۔ یہ بلاکس رہائشی اور تجارتی منصوبوں میں عام استعمال ہوتے ہیں اور لاگت کے لحاظ سے بھی مناسب ہیں۔
اندرونی دیواروں اور پارٹیشن کے لیے موزوں۔
ہلکے وزن اور مضبوط ساخت۔
بہتر انسولیشن اور معیاری تیاری۔