
4 انچ کے کنکریٹ بلاکس۔ پارٹیشن اور دیواروں کے لیے ہلکے اور مضبوط۔
ہالو بلاکس (4 انچ) ہلکے وزن اور مضبوط ساخت کے حامل بلاکس ہیں جو اندرونی دیواروں اور پارٹیشن کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ ان کی خالی ساخت عمارت کے مجموعی وزن کو کم کرتی ہے اور بہتر تھرمل و ساؤنڈ انسولیشن فراہم کرتی ہے۔ یکساں سائز اور معیاری تیاری کی وجہ سے تعمیراتی کام تیز اور آسان ہو جاتا ہے۔ یہ بلاکس رہائشی اور تجارتی منصوبوں میں عام استعمال ہوتے ہیں اور لاگت کے لحاظ سے بھی مناسب ہیں۔
اندرونی دیواروں اور پارٹیشن کے لیے موزوں۔
ہلکے وزن اور مضبوط ساخت۔
بہتر انسولیشن اور معیاری تیاری۔
اول برکس آپ کے گھر کو ہمیشہ مظبوط رکھنے کے ساتھ آسانی سے سیم نہیں آنے دیتی اول برکس میں چار کوالٹی ہوتی ہے نمبر ایک سٹنڈرڈ سائز صفائی پکائی نوک دھار اور فنیشنگ پوری دوسرے نمبر پر پکائی پوری ہوتی ہے مگر صفائی کم ہوتی ہے رنگت لال ہوتی ہے اس کا ریٹ کم ہوتا ہے اور تیسری پکائی پوری ہوتی ہے مگر انڈر سائیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے برکس زیادہ لگانی پڑتی ہیں اس کا ریٹ مزید کم ہوتا ہے چوتھے نمبر پر مشینی اول صفائی میں ہو گی مگر پلستر کرتے وقت تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے اس کا ریٹ سب اول برکس سے کم ہوتا ہے
کریش میں بہت سی اقسام ہے پیور پلانٹ کریش کی مظبوطی باقی تمام کریش سے ذیادہ ہوتی ہے یہ زیادہ تر لینٹر ڈالنے بیم بنانے اور گورنمنٹ کے بڑے پراجیکٹ میں استعمال ہوتی ہے اس کا سائیز میں فرق ہوتا جو سائز چائیے آرڈر دینے سے پہلے کنفرم کرنا ہوتا ہے نارمل سٹنڈرڈ سائز تین سوتر اور آدھی ڈاؤن مکس کروا کر استعمال کرتے ہیں ، کچھ انجینیر استعمال سے پہلے پانی لگاتے ہیںکیونکہ یہ پانی بھی پیتی ہے بلکل اسی طرح جیسے اول برکس میں پانی لگا کر استعمال کی جاتی ہے اور کچھ انجینیر بغیر پانی لگائے بھی استعمال کرتے ہیں یہ سب سے بہتر کریش سمجھی جاتی ہے
دریائے چناب کی ریت اپنی منفرد خصوصیات اور تعمیراتی اہمیت کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہے۔ اسے عام طور پر "چناب کی ریت" یا "چناب سینڈ" کہا جاتا ہے باریک اور صاف: دریائے چناب کی ریت دیگر دریاؤں (جیسے راوی) کے مقابلے میں زیادہ صاف اور باریک ہوتی ہے۔ رنگت: اس کا رنگ ہلکا بھورا یا مٹیالا ہوتا ہے، جو کہ اعلیٰ معیار کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ مضبوطی: تعمیراتی ماہرین کے مطابق اس ریت میں مٹی کی مقدار کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ سیمنٹ کے ساتھ مضبوط گرفت پیدا کرتی ہے لستر (Plastering): گھروں اور عمارتوں کے اندرونی و بیرونی پلستر کے لیے چناب کی ریت کو بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ دیواروں کو ہموار سطح فراہم کرتی ہے۔ چنائی (Masonry): اینٹوں کی چنائی میں باریک ریت کا استعمال جوڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ کنکریٹ: لینٹر اور کالموں کی بھرائی میں بھی اسے مخصوص تناسب کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ تعمیر پائیدار ہو
اپنی منفرد خصوصیات اور تعمیراتی اہمیت کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہے۔
معروف برانڈز کا آرڈنری پورٹلینڈ سیمنٹ، مضبوط تعمیرات کے لیے
سریا 40 گریڈ اعلیٰ معیار کا اسٹیل سریا ہے جو مضبوط اور دیرپا تعمیرات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ سریا رہائشی اور چھوٹے تجارتی منصوبوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کی مضبوطی اور معیار عمارتوں کو استحکام اور حفاظت فراہم کرتا ہے۔ آسانی سے دستیاب اور استعمال میں آسان، یہ سریا ہر تعمیراتی کام میں قابل اعتماد ہے۔
مضبوط اور دیرپا تعمیرات کے لیے بہترین اسٹیل سریا۔
رہائشی اور چھوٹے تجارتی منصوبوں کے لیے موزوں۔
استعمال میں آسان اور اعلیٰ معیار کا سریا۔