
صاف اور چھنی ہوئی ریت۔ پلاسٹر اور کنکریٹ کے کام کے لیے بہترین۔
تعمیراتی ریت اعلیٰ معیار کی ریت ہے جو مضبوط اور پائیدار تعمیرات کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ سیمنٹ، اینٹوں اور دیگر مواد کے ساتھ ملا کر دیواروں، بنیادوں اور فرشوں کو مضبوط بناتی ہے۔ صاف اور بہترین کوالٹی کی ریت ہر تعمیراتی منصوبے کے لیے موزوں ہے، چاہے وہ رہائشی ہو یا تجارتی۔ استعمال میں آسان اور معیار میں مستحکم، یہ ریت تعمیرات کو دیرپا اور محفوظ بناتی ہے۔
اعلیٰ معیار اور مضبوط تعمیر کے لیے بہترین ریت۔
رہائشی اور تجارتی تعمیرات کے لیے موزوں۔
صاف اور استعمال میں آسان، دیرپا معیار۔
بنیادوں کی بھرائی (Foundations): گھر یا دیوار کی بنیاد کھودنے کے بعد سب سے نچلی سطح پر روڑی کی تہہ بچھائی جاتی ہے تاکہ زمین کو مضبوطی ملے۔ کچا فرش (Sub-floor): کمروں کے فرش ڈالنے سے پہلے مٹی کے اوپر روڑی بچھائی جاتی ہے، جسے بعد میں "درمٹ" (Ramming) سے کوٹا جاتا ہے تاکہ فرش نیچے نہ بیٹھے۔ سڑکوں کی تعمیر: عارضی سڑکوں یا گلیوں میں جہاں کیچڑ زیادہ ہو، وہاں روڑی بچھائی جاتی ہے تاکہ راستہ ہموار اور مضبوط ہو جائے پکی روڑی: یہ اول کلاس اینٹوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ گھروں کی بنیادوں اور فرش کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔ کچی روڑی: یہ تھرڈ کلاس یا پیلی اینٹوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ یہ پانی جذب زیادہ کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹی بن سکتے ہیں، اس لیے انہیں اہم تعمیرات میں استعمال نہیں کرنا چاہیے ہمیشہ پکی اور سرخ روڑی خریدیں۔ اس میں مٹی یا کچرا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ بنیاد کو کمزور کر سکتا ہے۔ مارکیٹ میں یہ عام طور پر سینکڑوں (100 Cubic Feet) کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کے لیے روڑی کا موجودہ ریٹ جاننا چاہتے ہیں تو بتائیں، ابھی کال یا ویٹس ایپ کریں شکریہ
ٹائل بانڈ کے اہم فوائد Hs مضبوط گرفت: یہ ٹائل کو سطح کے ساتھ بہت سختی سے پکڑ لیتا ہے، جس سے ٹائل کے اکھڑنے یا نیچے سے کھوکھلی ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں۔ 2. واٹر پروفنگ: زیادہ تر بانڈز پانی کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں، اس لیے باتھ روم اور کچن کے لیے بہترین ہیں۔ 3. وقت کی بچت: اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ بس پانی ملائیں اور لگائیں۔ روایتی مصالحے کی طرح ریت چھاننے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ 4. لچک (Flexibility): درجہ حرارت کی تبدیلی سے جب ٹائل پھیلتی یا سکڑتی ہے، تو بانڈ اس دباؤ کو برداشت کر لیتا ہے اور ٹائل میں کریک (Crakcs) نہیں آنے دیتا۔
:استعمال کا طریقہ * سطح کی صفائی: جس دیوار یا فرش پر ٹائل لگانی ہے، اسے مٹی اور چکنائی سے صاف کریں۔ * مکسنگ: ایک بالٹی میں پانی ڈالیں اور اس میں بانڈ کا پاؤڈر ملا کر مکسر سے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ * لگانے کا طریقہ: ایک خاص کنگھی والے گرمالے (Notched Trowel) کی مدد سے بانڈ کو سطح پر پھیلائیں اور اوپر ٹائل رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ * HS tile bond ہول سیل کمپنی ریٹ پر لینے کے لیے
دوم برکس میں بھی دو کوالٹی آتی ہیں ایک اول دھڑہ ہوتی ہے مگر دوم میں آتی ہے اس میں ادھی اول ادھی دوم ہوتی ہیں کچھ لوگ اول میں اسے سیل کر دیتے ہیں دراصل یہ اول نہیں ہوتی دوسرا دوم برکس کچی ہوتی ہے جلد ٹوٹ جاتی ہے سیم آنے کے چانس ذیادہ ہوتے ہیں اس کا ریٹ کافی کم ہوتا ہے لوگ اسے بنیادوں میں یا جہاں صرف نشانی باونڈری لگائی جاتی ہے وہاں استعمال کرتے ہیں
60 گریڈ ہائی ٹینسائل سٹیل بارز۔ بڑے اور مضبوط سٹرکچرز کے لیے۔
سریا 60 گریڈ اعلیٰ معیار کا اسٹیل سریا ہے جو مضبوط اور پائیدار تعمیرات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بنیادی اور ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے بہترین ہے، چاہے وہ رہائشی، تجارتی یا صنعتی منصوبے ہوں۔ اس کی مضبوطی اور معیار عمارتوں کو طویل عرصے تک محفوظ اور مستحکم رکھتے ہیں۔ آسانی سے دستیاب اور استعمال میں آسان، یہ سریا ہر تعمیراتی منصوبے کے لیے قابل اعتماد انتخاب ہے۔
مضبوط اور پائیدار تعمیر کے لیے بہترین اسٹیل سریا۔
رہائشی، تجارتی اور صنعتی استعمال کے لیے موزوں۔
استعمال میں آسان اور اعلیٰ معیار کا سریا۔