
ٹائل بانڈ کے اہم فوائد Hs
مضبوط گرفت: یہ ٹائل کو سطح کے ساتھ بہت سختی سے پکڑ لیتا ہے، جس سے ٹائل کے اکھڑنے یا نیچے سے کھوکھلی ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں۔
2. واٹر پروفنگ: زیادہ تر بانڈز پانی کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں، اس لیے باتھ روم اور کچن کے لیے بہترین ہیں۔
3. وقت کی بچت: اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ بس پانی ملائیں اور لگائیں۔ روایتی مصالحے کی طرح ریت چھاننے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
4. لچک (Flexibility): درجہ حرارت کی تبدیلی سے جب ٹائل پھیلتی یا سکڑتی ہے، تو بانڈ اس دباؤ کو برداشت کر لیتا ہے اور ٹائل میں کریک (Crakcs) نہیں آنے دیتا۔
:استعمال کا طریقہ
* سطح کی صفائی: جس دیوار یا فرش پر ٹائل لگانی ہے، اسے مٹی اور چکنائی سے صاف کریں۔
* مکسنگ: ایک بالٹی میں پانی ڈالیں اور اس میں بانڈ کا پاؤڈر ملا کر مکسر سے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
* لگانے کا طریقہ: ایک خاص کنگھی والے گرمالے (Notched Trowel) کی مدد سے بانڈ کو سطح پر پھیلائیں اور اوپر ٹائل رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔
* HS tile bond ہول سیل کمپنی ریٹ پر لینے کے لیے
اول برکس آپ کے گھر کو ہمیشہ مظبوط رکھنے کے ساتھ آسانی سے سیم نہیں آنے دیتی اول برکس میں چار کوالٹی ہوتی ہے نمبر ایک سٹنڈرڈ سائز صفائی پکائی نوک دھار اور فنیشنگ پوری دوسرے نمبر پر پکائی پوری ہوتی ہے مگر صفائی کم ہوتی ہے رنگت لال ہوتی ہے اس کا ریٹ کم ہوتا ہے اور تیسری پکائی پوری ہوتی ہے مگر انڈر سائیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے برکس زیادہ لگانی پڑتی ہیں اس کا ریٹ مزید کم ہوتا ہے چوتھے نمبر پر مشینی اول صفائی میں ہو گی مگر پلستر کرتے وقت تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے اس کا ریٹ سب اول برکس سے کم ہوتا ہے
کریش میں بہت سی اقسام ہے پیور پلانٹ کریش کی مظبوطی باقی تمام کریش سے ذیادہ ہوتی ہے یہ زیادہ تر لینٹر ڈالنے بیم بنانے اور گورنمنٹ کے بڑے پراجیکٹ میں استعمال ہوتی ہے اس کا سائیز میں فرق ہوتا جو سائز چائیے آرڈر دینے سے پہلے کنفرم کرنا ہوتا ہے نارمل سٹنڈرڈ سائز تین سوتر اور آدھی ڈاؤن مکس کروا کر استعمال کرتے ہیں ، کچھ انجینیر استعمال سے پہلے پانی لگاتے ہیںکیونکہ یہ پانی بھی پیتی ہے بلکل اسی طرح جیسے اول برکس میں پانی لگا کر استعمال کی جاتی ہے اور کچھ انجینیر بغیر پانی لگائے بھی استعمال کرتے ہیں یہ سب سے بہتر کریش سمجھی جاتی ہے
-سے حاصل کی جاتی ہے (bed) -راوی ریت پاکستان، خاص طور پر لاہور اور گردونواح میں تعمیراتی کاموں کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ریت ہے۔ یہ دریاۓ راوی کے بی
استعمال (Uses)
پلستر اور چنائ
کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے (masonry) اس کی باریکی کی وجہ سے اسے دیواروں پر پلستر کرنے اور اینٹوں کی چنائی ۔
بھرائی (Filling)
سستی ہونے کی وجہ سے اسے مکان کی بنیادوں کی بھرائی اور زمین کو لیول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فرش کی تیاری: فرش ڈالنے سے پہلے نیچے کی تہہ بنانے کے لیے بھی روی ریت استعمال ہوتی ہے۔ راوی کا گسو بھی آتا ہے مگر فلحال بات ریت کی ہو رہی ہے ، راوی ریت چناب کی ریت کے مقابلے میں باریک ہوتی ہے ، اس میں مٹی ہو سکتی ہے اس لیے اسے لینٹر یا مظبوط کام کے لیے کم استعمال کیا جاتا ہے عام طور پر اس کا رنگ سرمئی ہوتا ہے ، راوی کی ریت چناب سے کافی سستی ہوتی ہے مگر کئی دفعہ ریت بہت صاف نکل رہی ہوتی ہے ، اگر آپ لینٹر یا پلستر کر رہے ہیں تو پہلے معلوم کریں ریت کیسی آ رہی ہے اگر صاف نہیں آ رہی تو چناب
پاکستان کا ایک انتہائی مقبول اور قابلِ اعتماد برانڈ ہے، جو اپنی بہترین سفیدی، مضبوطی اور ہموار فنشنگ کی وجہ سے تعمیراتی کاموں میں ترجیح دیا جاتا ہے۔ یہ عام گرے سیمنٹ کے مقابلے میں زیادہ باریک اور چمکدار ہوتا ہے، جو گھر کی آرائش اور فنشنگ کو ایک پریمیم لک دیتا ہے اس میں دو نمبر وائیٹ بہت ذیادہ سیل ہوتا ہے اس لیے اس بات کا خیال رکھا جائے وائیٹ میں میپل لیف سیمنٹ ہی ہو کچھ لوگ وائٹ پاؤڈر کو ہی وائیٹ میپل لیف کر کے سیل کر دیتے ہیں ۔ واروں کی مرمت اور پٹی: دیواروں میں آنے والی دراڑیں (Cracks) بھرنے اور پینٹ سے پہلے دیوار کو ہموار کرنے کے لیے اسے بطور "وال پٹی" استعمال کیا جاتا ہے۔ آرائشی کام (Decorative Work): گھر کے ستونوں، چھت کے ڈیزائن (Cornices) اور دیگر آرائشی ڈھانچوں کے لیے یہ اپنی سفیدی کی وجہ سے آئیڈیل ہے۔ ماربل اور چپس کا فرش: ماربل کی رگڑائی اور چپس کے فرش میں چمک اور پائیداری لانے کے لیے وائٹ سیمنٹ کا استعمال لازمی ہے۔ پائیداری اور واٹر پروفنگ: یہ پانی کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے اور نمی سے دیواروں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے