
بنیادوں کی بھرائی (Foundations): گھر یا دیوار کی بنیاد کھودنے کے بعد سب سے نچلی سطح پر روڑی کی تہہ بچھائی جاتی ہے تاکہ زمین کو مضبوطی ملے۔
کچا فرش (Sub-floor): کمروں کے فرش ڈالنے سے پہلے مٹی کے اوپر روڑی بچھائی جاتی ہے، جسے بعد میں “درمٹ” (Ramming) سے کوٹا جاتا ہے تاکہ فرش نیچے نہ بیٹھے۔
سڑکوں کی تعمیر: عارضی سڑکوں یا گلیوں میں جہاں کیچڑ زیادہ ہو، وہاں روڑی بچھائی جاتی ہے تاکہ راستہ ہموار اور مضبوط ہو جائے
پکی روڑی: یہ اول کلاس اینٹوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ گھروں کی بنیادوں اور فرش کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔
کچی روڑی: یہ تھرڈ کلاس یا پیلی اینٹوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ یہ پانی جذب زیادہ کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹی بن سکتے ہیں، اس لیے انہیں اہم تعمیرات میں استعمال نہیں کرنا چاہیے
ہمیشہ پکی اور سرخ روڑی خریدیں۔
اس میں مٹی یا کچرا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ بنیاد کو کمزور کر سکتا ہے۔
مارکیٹ میں یہ عام طور پر سینکڑوں (100 Cubic Feet) کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔
اگر آپ اپنے گھر کے لیے روڑی کا موجودہ ریٹ جاننا چاہتے ہیں تو بتائیں، ابھی کال یا ویٹس ایپ کریں شکریہ
کریش میں بہت سی اقسام ہے پیور پلانٹ کریش کی مظبوطی باقی تمام کریش سے ذیادہ ہوتی ہے یہ زیادہ تر لینٹر ڈالنے بیم بنانے اور گورنمنٹ کے بڑے پراجیکٹ میں استعمال ہوتی ہے اس کا سائیز میں فرق ہوتا جو سائز چائیے آرڈر دینے سے پہلے کنفرم کرنا ہوتا ہے نارمل سٹنڈرڈ سائز تین سوتر اور آدھی ڈاؤن مکس کروا کر استعمال کرتے ہیں ، کچھ انجینیر استعمال سے پہلے پانی لگاتے ہیںکیونکہ یہ پانی بھی پیتی ہے بلکل اسی طرح جیسے اول برکس میں پانی لگا کر استعمال کی جاتی ہے اور کچھ انجینیر بغیر پانی لگائے بھی استعمال کرتے ہیں یہ سب سے بہتر کریش سمجھی جاتی ہے
دوم برکس میں بھی دو کوالٹی آتی ہیں ایک اول دھڑہ ہوتی ہے مگر دوم میں آتی ہے اس میں ادھی اول ادھی دوم ہوتی ہیں کچھ لوگ اول میں اسے سیل کر دیتے ہیں دراصل یہ اول نہیں ہوتی دوسرا دوم برکس کچی ہوتی ہے جلد ٹوٹ جاتی ہے سیم آنے کے چانس ذیادہ ہوتے ہیں اس کا ریٹ کافی کم ہوتا ہے لوگ اسے بنیادوں میں یا جہاں صرف نشانی باونڈری لگائی جاتی ہے وہاں استعمال کرتے ہیں
یہ سپیشل برکس ہے اس کا سائز باقی سٹینڈرڈ برکس سائز سے بڑا ہوتا ہے زیادہ لوگ یہ لگانے کے بعد پلستر نہیں کرتے کیونکہ یہ ویسے خوبصورت نظر آتی ہے ، مگر کچھ لوگ یہ اس لیے بھی لگاتے ہیں اس کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے گھر میں برکس کم لگتی ہیں اور نوک دھار زیادہ ہونے کی وجہ سے چنائی یا پلستر میں سیمنٹ کی کھپت کم ہوتی ہے اور مستری کا کام کرنے میں آسانی کے ساتھ کام صاف ستھرا ہوتا ہے ، سپیشل برکس کا ریٹ اول برکس سے زیادہ ہوتا ہے مگر کوالٹی اور سائز میں اول سے کافی بہتر ہوتی ہے سپیشل برکس کا آرڈر ایک سے دو دن پہلے دیں تاکہ آپ کو وقت پر اچھا مال مل سکے
60 گریڈ ہائی ٹینسائل سٹیل بارز۔ بڑے اور مضبوط سٹرکچرز کے لیے۔
سریا 60 گریڈ اعلیٰ معیار کا اسٹیل سریا ہے جو مضبوط اور پائیدار تعمیرات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بنیادی اور ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے بہترین ہے، چاہے وہ رہائشی، تجارتی یا صنعتی منصوبے ہوں۔ اس کی مضبوطی اور معیار عمارتوں کو طویل عرصے تک محفوظ اور مستحکم رکھتے ہیں۔ آسانی سے دستیاب اور استعمال میں آسان، یہ سریا ہر تعمیراتی منصوبے کے لیے قابل اعتماد انتخاب ہے۔
مضبوط اور پائیدار تعمیر کے لیے بہترین اسٹیل سریا۔
رہائشی، تجارتی اور صنعتی استعمال کے لیے موزوں۔
استعمال میں آسان اور اعلیٰ معیار کا سریا۔